قرآنِ مجید

جو لوگ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب کے احکام کو حُھپاتے ہیں اور اسے تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں وہ درحقیقت اپنے پیٹ میں صرف آگ بھر رہے ہیں اور خدا روز هقیامت ان سے بات بھی نہ کرے گااور نہ انہیں پاکیزہ قرار دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔

خاتم النبيين حضرت محمد (صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم)

جب میری امت میں بدعات و منکرات ظاہر ہوجائیں تو عالم کا فرض ہے کہ وہ اپنے علم کا اظہار کرے (یعنی لوگوں کو اصل حقائق سے آگاہ کرے) اور جو ایسا نہیں کرے گا اس پر خدا کی لعنت ہوگی۔

حضرت امام علی (عليہ السلام)

جو حق سے منہ موڑ لیتا ہے وہ اچھائی کو برائی اور برائی کو اچھائی سمجھنے لگتا ہے اور گمراہی کے نشے میں مدہوش پڑا رہتا ہے۔ اور جو حق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس کے راستے بہت دشوار اور معاملات سخت پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ اور بچ کے نکلنے کی راہ اس کے لئے تنگ ہوجاتی ہے۔

حضرت امام مہدی (عليہ السلام)

میرے بعد پیش آنے والے واقعات میں میرے حدیث کے عالموں کی طرف رجوع کرنا، وہ میری طرف سے تم پہ حجت ہیں اور میں خدا کی طرف سے ان پہ حجت ہوں۔